10 جون، 2016، 3:47 PM

امریکہ کے 3 رکنی وفد کی سرتاج عزیز سے ملاقات

امریکہ کے 3 رکنی وفد کی سرتاج عزیز سے ملاقات

اسلام آباد میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکہ کے تین رکنی وفد نے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکہ کے تین رکنی وفد نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے امریکہ کے 3 رکنی اعلی سطحی وفد نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی موجود تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز نے امریکی وفد کے سامنے بلوچستان میں ڈرون حملے پر احتجاج کیا ج میں طالبان رہنما ملا اختر منصور ہلاک ہوگئے تھے اور نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارتی ممبر شپ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، اس کے علاوہ پاکستانی حکام نے امریکی وفد کے سامنے ہندوستانی مداخلت کے ثبوت بھی پیش کئے اور امریکی حکام کو بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کے اعترافی بیان کی ویڈیو بھی دکھائی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے ہندوستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر پاکستان کو شدید تحفظات لاحق ہیں۔ پاکستانی مشیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ ضرورت کے وقت پاکستان کیط رف آتا ہے اور مشکلات میں پاکستان کو تنہا چھوڑ دیتا ہے۔

News ID 1864648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha